انقلاب اسلامی ایران کی پُرشکوہ کامیابی کی ۴۴ویں سالگرہ کے موقع پر ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد نے (ISSI) انسٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ماضی کا ننھا پودھا ایک تناور درخت میں تبدیل ہوا کے موضوع پر اور پاکستان اور ایران کے ڈیپلومیٹیک تعلقات کی سالگرہ اور ۷۶ سال مکمل ہونے پر کنفرنس ہال (ISSI) میں اہم تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی عزت مآب سید علی حسینی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران تھے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں جناب سہیل احمد ڈائریکٹر جنرل، انسٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد مقررین میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ جناب احسان خزاعی، ثقافتی قونصلر سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور محترمہ آمنہ خان، ڈائریکٹر ISSI (CEMA) نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور آج کی تقریب اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط کی اہمیت یہ تقریب ایران قونصلیٹ کے تعاون سے منعقد ہوئی پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نےبھی اس نشست میں خطاب کیا اور پاکستان و ایران کے دوستانہ اور ڈیپلومیٹیک تعلقات پر روشنی ڈالی اور بعض سابق سفراء نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ مختلف یونیوسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا بھی اس نشست میں شریک ہوئے۔
میڈیا کی اکثریت نے اس نشست کو کوریج دی۔
Leave A Comment