پاکستان میں عام طور پر تاثر ہے کہ گریڈ سترہ سے اوپر سرکاری افسران کی تنخواہیں پرائیویٹ سیکٹر کے مقابلے میں کم ہیں اور یہ افسران کم تنخواہوں پر ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کے ایک سرکاری تھِنک ٹینک کی اقوام متحدہ کے ادارے کے ساتھ مل کر کی گئی ایک تحقیق میں سرکاری افسران کی تنخواہوں اور مراعات کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
اردو نیوز کے پاس دستیاب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عام تاثر کے برعکس پاکستان میں سرکاری افسران کی تنخواہیں اگر مراعات سمیت شمار کی جائیں تو نہ صرف پرائیویٹ سیکٹر سے بھی زیادہ ہیں بلکہ گریڈ 21 کے پاکستانی افسر پر کل خرچ ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے افسران پر خرچ ہونے والی رقم سے بھی 12 فیصد زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کو عام طور پر ایک بہت فیاضانہ تنخواہ والا ادارہ گردانا جاتا ہے۔ پائیڈ نے یہ تحقیق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے اشتراک سے کی ہے۔
Leave A Comment