کراچی (03 دسمبر 2021ء) سندھ کے ثقافتی دن کی مناسبت سے سندھ کلچرل کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار بروز ہفتہ 04 دسمبر 2021ء بوقت 03:00 بجے بمقام سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم نزد آرٹس کونسل چورنگی، کراچی میں  منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے سیاسی، سماجی اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات جن میں سینیٹر تاج حیدر، شاہ محمد شاہ، ایاز لطیف پلیجو، فیصل سبزواری، حلیم عادل شیخ  اور جنرل سیکریٹری سندھ ہائی کورٹ بار بیرسٹر عمر سومرو  سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔اس موقع پر مائی جندو سمیت سندھ کی مزاحمتی تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کو ایوارڈ دیئے جائیں گے جبکہ لوک فنکار گیت، رقص، ٹیبلو اور دیگر پرفارمنس بھی پیش کریں گے۔

جاری کردہ: سندھ کلچرل کمیٹی، کراچی۔

رابطہ:      0300-2519518

            0314-2969635

            0333-3840038

            0333-9222868